کراچی میں تعلیمی حلقوں میں اس وقت بے چینی کی لہر دوڑ گئی جب کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کے تحت اے لیول ریاضی کے پرچے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا۔ امتحانی عمل میں مبینہ لیک کے خدشات کے بعد پرچہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا، جس سے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں میں تشویش پھیل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز نے احتیاطی تدبیر کے طور پر 15 مئی کو ہونے والا اے لیول ریاضی A Level Mathsکا پرچہ مؤخر کر دیا ہے۔ فیصلے کے بعد امتحانی مراکز میں موجود طلبہ کو مطلع کیا گیا اور انہیں امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔
پنکی نیٹ ورک کے گرد گھیرا تنگ،گینگ کا پنجاب میں روپوش ہو نے کا انکشاف
کیمبرج حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اسی لیے کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی یا پرچہ لیک کے خدشے کے پیش نظر فوری اقدام کیا گیا۔ اس فیصلے کا مقصد پورے امتحانی نظام پر اعتماد کو برقرار رکھنا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نئی امتحانی تاریخ کا اعلان 22 مئی تک کر دیا جائے گا، جبکہ طلبہ کو آئندہ شیڈول کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
۔















