اہم خبریں

پنکی نیٹ ورک کے گرد گھیرا تنگ،گینگ کا پنجاب میں روپوش ہو نے کا انکشاف

کراچی میں سٹی کورٹ کے قریب مبینہ منشیات نیٹ ورک سے جڑے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انمول عرف پنکی Pinkyسے منسوب گینگ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ تحقیقات میں نئے پہلو سامنے آنے کے بعد مختلف صوبوں میں سرچ آپریشنز کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے اس کیس سے متعلق ایک ابتدائی اطلاعی رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مطلوب مبینہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کی اور منظم انداز میں نیٹ ورک کو چلایا۔

ڈیجیٹل ٹیکس نظام کی جانب بڑا قدم، حکومت کا اے آئی بیسڈ اصلاحاتی پلان زیر غور
تفتیشی حکام کے مطابق کیس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں دو پولیس افسران سمیت چار اہلکار شامل ہیں۔ یہ ٹیم مختلف انٹیلی جنس رپورٹس اور ٹیکنیکل شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ون کو باقاعدہ خط لکھ کر ٹیم کی منظوری کی درخواست بھی دی گئی ہے تاکہ کارروائی کو قانونی اور انتظامی طور پر مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کو انتہائی حساس نوعیت کا سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں مبینہ طور پر ایک منظم منشیات نیٹ ورک سرگرم ہے، جو مختلف شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے تفتیش کو صوبائی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ تمام روابط کو ٹریس کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں