مظفرآباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ABN سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن بالکل قریب ہیں لیکن مہاجرین نشستوں پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم ٹکٹوں کے پراسس کو آگے لے کر نہیں گئے۔
مہاجرین نشستوں پر امینڈمنٹ اس وقت تک نہیں ممکن جب تک تمام سیاسی جماعتیں دو تہائی اکثریت سےجب تک امینڈمنٹ لائیں تب تک نہیں ممکن ، اس سلسلہ میں ایکشن کیمٹی سے مذاکرات جاری ہیں اور میں واضح کرتا ہوں کہ ریاست میں ایسے حالات کبھی نہیں ہونے دیں گے جو ماضی میں ہوئے۔
ایکشن کمیٹی کو معلوم ہونا چاہیے کہ معاملات بات چیت سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔
حلقہ سماہنی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایجوکیشن پیکج ہمارے آنے سے پہلے ہی علی شان سونی یہاں لا چکے ہیں۔
سڑکیں آمدہ بجٹ میں شامل کروا چکے ہیں۔آج ہم نے مسلم لیگ ن کی دو بڑی شخصیات راجہ خوشنود اعظم خان اور میجر ریٹائرڈ راجہ خضر الرحمان کو پیپلز پارٹی میں شامل کیا ہے جو پیپلز پارٹی کے لیے بڑا تحفہ ہیں۔
،مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ















