اہم خبریں

ایران پر دوبارہ حملے؟ٹرمپ نے اہم اجلاس طلب کر لیا،پراجیکٹ فریڈم بحالی کے امکانات

امریکہ میں ایرانIran کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک نئے اور حساس مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکی صدرTrump نے قومی سلامتی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات اور فوجی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ایران کی صورتحال، خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع اور ممکنہ ردعمل پر مختلف آپشنز زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ایران کے خلاف محدود یا وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کی بحالی جیسے حساس موضوعات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

پنکی کیخلاف کون کون سے مقدمات درج کئے گئے،تفصیل سامنے آگئی،جا نئے

اجلاس میں امریکی نائب صدر، وزیر خارجہ، وزیر جنگ سمیت اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض سینیئر اہلکاروں نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے ایران کی جانب سے آنے والے حالیہ ردعمل کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا ہے، جس کے بعد واشنگٹن میں پالیسی سطح پر سخت رویے کی طرف رجحان دیکھا جا رہا ہے۔مزید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ “پراجیکٹ فریڈم” کو دوبارہ فعال کرنے یا ایران میں موجود ممکنہ اہداف پر حملوں جیسے آپشنز بھی زیر غور ہیں، تاہم حتمی فیصلہ قومی سلامتی اجلاس کے نتائج پر منحصر ہوگا۔

متعلقہ خبریں