اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جی ایٹ میں غیر قانونی پارکنگ پر پابندی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کے خلاف جی ایٹ کے موٹرزڈیلروں نے جی ایٹ چوک میں ٹائرز جلا کر روڈ کردیا ہے اور چوک میں ٹائرز جلنے سے ٹریفک مکمل طورپر جام اور تمام راستے بند ہوگئے ہیں درجنوں موٹرزڈیلروں اور انکے ملازمین نے جی ایٹ کے چوک پر دھرنا بھی دے دیا ہے اور پارکنگ ختم کرنے کے خلاف نعرے بھی لگائے ہیںپولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور ٹریفک کو متبادل روٹس پر بھی منتقل کیا جارہا ہے شہریوں کو اس اچانک احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےموٹر ز ڈیلروں نے پارکنگ پر پابندی کا حکم واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔















