بدھ11 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو گذارش کی تھی کہ چند دن حسب توفیق صدقہ دیتے رہیں اور کوشش کریں کے کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت نہ ہو ورنہ اُلٹی بَلا گلے پڑ جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے جذباتی اور غصے کا شکار ہیں وہ اس سے باہر نکلیں اور ان دِنوں جس قدر ممکن ہو اپنے روزگار کا بندوبست کریں اس میں توجہ ضروری ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ہر ایک پر اعتبار نہ کیا کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس وقت آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کوئی ہے جو آپ کو بیوقوف بنا رہا ہے خیال کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی پرانے کام کے ہونے کی خوشخبری ملے گی جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو سکتا ہے اور انشاءاللہ آپ کی مشکل کا ل بھی اب سامنے ہو گا فکر نہ کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جو فائدہ ملنا ہے وہ انشاءاللہ غیبی انداز سے خودبخود مل جائے گا بلاوجہ کسی چیز کے پیچھے بھاگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، توکل پر یقین ر کھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دن بدن صورتحال بحکم اللہ آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس میں فائدہ حاصل ہو گا اور ایک بند راستہ بھی کھل جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ سے خیر کی دُعا کریں آپ بہت جلد مایوس ہو جاتے ہیں ان دِنوں تو آپ کو مواقع ملنے والے ہیں اچھے دن شروع ہونے والے ہیں اور رقم بھی ملے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات جس طرح کے بھی ہوں اللہ نے چاہا تو آپ اس سے نکل جائیں گے۔ سورہ¿ حشر کی آخری آیات پڑھتے رہیں اور صدقہ بھی دیں، نظروں کی حفاظت بھی کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے جو حالات دیکھے لئے ہیں اب وہ انشاءاللہ خوبصورت انداز میں تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں اور آپ کو اب روزگار کے اچھے مواقع بھی ملنے والے ہیں فکر نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اب وقت ملا ہے تو اس کی قدر کر لیں آپ کب تک فضول کاموں میں پڑ کر اپنے لئے مشکلات پیدا کرتے رہیں گے اِس وقت قسمت ساتھ دے رہی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو خطرہ محسوس کر ہرہے ہیں وہ انشاءاللہ ٹل جائے گا اور آپ کو بہتر حالات سے واسطہ پڑے گا ان دِنوں دشمن بھی بھاگ گیا ہے آپ کے لئے میدان صاف رہے گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صرف اپنی حفاظت ضروری ہے اور اس میں عزت کا پہلو سب سے ضروری ہے جوان اولاد کی فکری بے حد ضروری ہے اور کسی طرف سے ان کےلئے کچھ خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز بدھ 11 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت













