جمعہ 6 نومبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کےلئے ابھی کچھ انظار کرنے کا مشور ہے جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں استخارے کے بغیر نہ ڈالیں، مخالفین کی نظروں میں ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں اپنے راستے صاف رکھیں آپ وہ کام کر رہے ہیں جو شرعاً ناجائز ہیں آپ کو آج توبہ کر کے فوری واپسی کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم کام میں آپ کی بڑی مدد لے گی جو ناممکن سے ممکن ہو سکے گا اور جس بھی مسئلے میں رکاوٹیں آ رہی تھیں اب وہ تیزی سے انشاءاللہ دور ہو سکیں گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری بندش یا جادو ٹونہ وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ انشاءاللہ تیزی سے ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور کرنے والے بھاگ جائینگے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم معاملہ خراب ہو سکتا ہے آپ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو فوری طور پر اپنے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لیں اگر خود کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنے کی کوشش میں ہیں جو شرعاً ٹھیک نہیں تو وہ بڑی غلطی کر رہے ہیں البتہ جو اپنا نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک آزمائشی سا دن ہے اگر صبح ہی صدقے سے کام لیا جائے تو دن کی نحوست سے بچا جا سکتا ہے اور آج بھی کسی بڑے کام میں ہاتھ ڈالنے سے پرہیز ہی کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنے لئے روزگار کا کچھ اور سوچا ہے شاید وہ ٹھیک ہے موجودہ جگہ بھی کوئی زیادہ راس نہیں آ رہی،ان کو ہجرت کر لینی چاہئے اسی میں برکت ملے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کےلئے اب حالات بدل گئے ہیں اور آپ کی پوزیشن اللہ مضبوط کر دے گا تھوڑے دِنوں کی بات ہے پھر سب کچھ ٹھیک ہو جائےگا اِس وقت آپ کیلئے اچھی خبریں ہی ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی بھی الجھن کا شکار ہیںوہ دوپہر تک اس سے نکل جائیں گے اور جو لوگ اپنے قریبی لوگوں کی وجہ سے مشکل میں ہیں وہ اب بڑے فیصلے لے سکتے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے روزگار میں تبدیلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے وہ اب بسم اللہ کریں اُن کو اچھا ہی وقت ملے گا انشاءاللہ اور یہ مواقع بڑی قسمت سے ملیں ہیں آپ کو۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
گھریلو ماحول جو کشیدہ چل رہا تھا وہ اب بہت بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے اب آپ کو چند دِنوں ہی میں اس میں اہم تبدیلیاں مل جانے کی بڑی اُمید نظر آتی ہے وہ بھی اچھی
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 6 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت














