ہفتہ24اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ مالی معاملات میں مشکلات یا بندش رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے وہ اب اس سے نکل سکیں گے جو حالات خراب ہیں اب وہ بہتری کی جانب ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن ایک اہم ضرورت کو بحکم اللہ پوری کرے گا،اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سلسلہ جاری رہے گا اور جس پر بھروسہ کر رہے ہیں اُس سے دور رہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں انجان ہیں ورنہ بڑے نقصان کا خطرہ رہے گا اور آج تھوڑا چوکنا رہیں حالات میں بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جس میں ان کو پہلے بھی نقصان ہوا تھا تو بڑی غلطی پر ہیں آپ کو چاہئے کہ ابھی صرف حالات کا جائزہ لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر حالات میں شاندار تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اور اب کی بار پورا فائدہ اٹھائیں اللہ کا نام لےکر رسیک لے سکتے ہیں بہتری ہی ملے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک شاندار دن ہے اہم ایشوز پر فیصلے ہو سکتے ہیں اور جہاں سے رکاوٹ آ رہی تھی وہ اب ختم ہو سکے گی آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن بھی ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اچھا دن ہے جو آپ کی کسی ضرورت کو بحکم اللہ پوری کرے گا اور آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا ایک بڑی رکاوٹ دور ہو سکے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کےلئے اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں جو تبدیلی آ رہی ہے اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے اب اس طرف توجہ دیں اللہ نے چاہا تو بہت کچھ ملے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس شخص نے آپ کی زندگی مشکل بنا رکھی تھی انشاءاللہ وہ اب خودبخود پیچھے ہٹ جائے گا اور جس طرف سے بھی مالی مشکل تھی وہ اب ختم ہونے بھی جا رہی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی وجہ سے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں اپنے آپ کو دیکھیں، اپنے مستقبل کا سوچیں کیوں آپ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں آج بس اپنی اصلاح کا دن ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی طرف اُ±مید لگا کر بیٹھے ہیں اُن کی امید انشاءاللہ بھر آئے گی اور جس راستے میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب تیزی سے دور ہونا شروع ہوں گی۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن آپ کے حق میں انشاءاللہ اچھا ہی ثابت ہو گا پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آپ کو آج دوپہر تک ہی اپنے لئے کوئی بہترین اچھی خبر مل جائے گی۔















