اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

ہفتہ17اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج ایک اہم دن ہے جس میں آپ کو مالی طور پر فائدہ ملنے کا امکان ہے اور جس معاملے کو لےکر پریشان چلے آ رہے تھے اب وہ ایک دو دن میں ختم ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے اُس کی وجہ سے گھریلو ماحول خراب ہو سکتا ہے آپ کو چاہئے کہ خود کو اس سے دور رکھیں اور خود گھر کے فیصلے کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کافی دِنوں سے شدید مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہ ہیں اُن کےلئے انشاءاللہ اب اچھی خبریں ہیں کوئی غیبی سلسلہ بن جانے کی بڑی اُمید ہے اور پریشانی ختم ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس طرح کے معاملات کو خود پر سوار کئے ہوئے ہیں اُن میں خطرات کی کوئی بات نہیں ہے فکر نہ کریں اور ان دِنوں صرف اپنے کام پر توجہ ضرور دیں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

حالات جس طرح بدل رہے ہیں وہ انشاءاللہ ٹوٹل آپ کے حق میں جا رہے ہیں آپ کو اب آنے والے دِنوں میں بڑا شاندار فائدہ حاصل ہونے کے بڑے امکانات ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک اہم ضرورت پردہ غیب سے پوری ہونے کی اُمید ہے اور جن افراد کے پیسے بلاک تھے وہ اب بھی ملنے کا چانس ہے اور اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبر موجود ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اب بڑے اہم حالات سے واسطہ پڑنے والا ہے ،بڑے تحمل سے سارے فیصلے کرنا ہونگے کسی بات کی جلدی نہیں، مستقبل کے حوالے سے غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کافی عرصے سے بندش کا سامنا کر رہے تھے وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنے کی طرف جا رہے ہیں، گھریلو ماحول میں جو بھی پریشانیاں ہیں وہ اب خاتمے کی جانب ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی جو بھی تکلیف ہے وہ اب ختم ہونے والی ہے آپ کو پردہ غیب سے کوئی اہم سلسلہ بن جانے کا بہت امکان ہے اور اپنوں کے ساتھ صلح کا بھی چانس موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ جس طرح کے حالات سے گذر کر آئیں ہیں وہ اب ختم ہو گئے ہیں اب آپ کو اپنے تمام معاملات میں انشاءاللہ بڑی اچھی بہتری کا سامنا رہے گا اور آج اہم خبر بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کےلئے اب راستے کھل رہے ہیں جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا وہ کام بھی ہو جائے گا جس حوالے سے کبھی سوچا بھی نہ تھا، اپنوں کی مخالفت بھی کم ہو گی۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بڑوں کی صحت کا خ اص خیال رکھیں اور جس طرح سے ممکن ہو صدقے کا عمل مسلسل سات یوم ضرور کریں اور راشن کی صورت میں اور خود بھی اپنی زبان بند رکھیں تو بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں