جمعرات22اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
انجان لوگوں سے تھوڑا بچ کر چلیں،آپ نے تھوڑا سا بھی بھروسہ کیا تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے۔ اب الات ویسے نہیں رہے یہاں تو اپنے ہی خلاف ہو رہے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی الجھن میں مبتلا تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں، تھوڑے دِنوں میں اب کافی سکون محسوس کریں گے انشاءاللہ۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرما دے گا۔ حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں اب حالات کا بدلنا آپ کے ہاتھ میں ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دِنوں سے کشیدہ حالات میںگذارہ کر رہے تھے وہ اب بہتری میں آنا شروع ہو گئے ہیں اور جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ بھی تیاری شروع کر دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
زندگی میں جن افراد پر بھی بھروسہ کیا اُن کی طرف سے دھوکا ہی ملا اب آپ کو سنبھل کر چلنا ہو گا۔ دشمن بہت پیدا ہو گئے ہیں یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں روزانہ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں کیا کر رہے ہیں،اس طرح تو نقصان کا خطرہ ہے۔ ایک مرتبہ تمام حالات دیکھ لیں یا پھر استخارے کی مدد سے کام لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کےلئے جو راستہ کبھی بند تھا اُس کے کھلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں اور جو بھی پریشانی برسوں سے گلے میں پڑی ہوئی تھی، اُس سے بھی نجات ملے گی اب۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک کوشش کامیابی سے ہمکنار کروائے گی آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے سے وہاں سے اچھی خبر ہی آئے گی۔ آج کا دن آپ کےلئے بہترین ہونے والا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کیوں اندازہ نہیں ہو رہا ہے کہ آپ کے اردگرد جو لوگ جمع ہیں وہ سب مطلب پرست ہیں وہ نقصان دے سکتے ہیں اپنے لئے مشکل پیدا نہ کریں ان کو دور کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے آج انشاءاللہ اچھا دن ثابت ہو گا جو بھی راستے کی رکاوٹ کافی دِنوں سے تنگ کر رہی تھی وہ دور ہو سکے گی اور نیا سلسلہ بھی بن سکے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن اہم اور ہر لحاظ سے انشاءاللہ اچھا ہی ثابت ہو گا، آپ کو جس بھی پریشانی نے تنگ کر رکھا تھا اُس کا حل بھی مل جائے گا اور ایک بہتری بھی ملے گی۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنے گھر میں کافی دِنوں سے کشیدگی میں صورتحال دیکھی ہے وہ ایک نحوست کی وجہ سے تھی جو رات ختم ہو گئی ہے اب وہ کشیدگی تیزی سے ختم ہو سکے گی۔
مزیدپڑھیں: الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان















