اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ کے دن صبح 8 سے شام4 بجے تک بلاتعطل ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔

الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعداسلام آباد میں تقریروں اورتبادلوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 2 سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبرتک ہوگی۔

امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں14 سے 18 نومبرتک دائرکرسکیں گے، اپیلوں پر فیصلے 19 سے 23 نومبرتک ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے امیدوار25 نومبرتک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کوانتخابی نشانات26 نومبرکوالاٹ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست26 نومبرکوجاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کا عمل21 سے 24 دسمبرتک مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون 2015 کے تحت اسلام آباد میں انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی ، کمیشن مجبور ہو کر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: خیبرپختونخوا،ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظربندی کے اختیار ات مل گئے

متعلقہ خبریں