برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جب بھی کوئی مشکل آئی قدرت نے پردہ ¿ غیب سے آپ کی مدد کی اور انشاءاللہ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ آپ جس بھی پریشانی کا شکار چلے آ رہے ہیں، اس میں سے اب مکھن میں سے بال کی طرح نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور جس طرح کی خرابیاں زندگی میں لوگوں نے پیدا کی تھیں، وہ بھی اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہےں،ابھی ایک نئی صورتِ حال خوشگوار انداز سے آپ کی طرف آ رہی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش کا شکار محسوس کررہے تھے ،وہ اب آہستہ آہستہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوتے جا رہے ہیں اور اب آپ کو اپنے مقاصد کی طرف قدم اٹھانے سے انشاءاللہ کوئی نہیں روک سکتا۔ آپ کو اب پریشان ہونے اور کسی طرح کے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ برسوں کے بعد اللہ کی طرف سے بڑی امید ہے کہ آپ کے سار ے معاملات بہتر ہونے جا رہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر آپ کو اپنوں کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں، اس میں خطرہ ہے اور کسی طرف سے بندش جیسی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ آپ سورہ
¿ قلم کی آخری دو آیات اور سورہ
¿ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھا کریں اور 786مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحمن بھی روزانہ پڑھا کریں ، انشاءاللہ ان تمام مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بھی طرح کے حالات سے گزرے ہیں، آپ کی ہمت ہے اور انشاءاللہ اب انعام موصول کرنے کا وقت آ گیاہے۔ آپ کو اب آنے والے دنوں میں بڑے شاندار حالات سے واسطہ پڑے گا جو رکاوٹیں مشکلات اور پریشانیاں تنگ کررہی تھیں، وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہوں گی اور آپ کی زندگی میں ایک ایسا بند دروازہ بھی کھل رہا ہے جس کی بس خواہش ہی کی جا سکتی تھی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ کم ہوگا۔ آپ پچھلے کافی دنوں سے جس قسم کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، اب ان سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ اب آپ کی کوئی مشکل باقی نہیں رہے گی اور جو لوگ شدید مخالفت کررہے تھے،وہ بھی اس وقت بھاگنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔ آپ پاور فل ہوتے چلے جائیں گے اور اپنوں کے درمیان صلح کا بھی امکان موجود ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس بھی راستے پر آپ چل رہے ہیں، اس پر ایک بار نظرثانی ضرور کرلیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کے لئے جو جال بچھایا جا رہاہے، وہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابھی وقت ہے اچھے بُرے میں تمیز کرلیں اوریاد رکھیں کہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا۔ آپ نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ اب کس طرف قدم اٹھانا ہے اور کس کا اعتبار کرنا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں۔ آپ کی صحت مسلسل خرابی ظاہر کررہی ہے اور اپنی زبان بھی بند رکھا کریں جو بات دوسروں کے سامنے نہیں کرنی وہ بھی کر جاتے ہیں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کس قدر بڑی غلطی ہے۔ان دنوں خاموشی سے چلیں اور راز کو راز رکھیں ،کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں انجان ہو۔ صدقہ دیں اور یاحی یا قیوم کا ورد بھی کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جولوگ کافی دنوں سے کسی بڑی مشکل میں گرفتار تھے، وہ اب اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشا ءاللہ دو تین یوم میں مکمل طور پر اس سے آزاد ہوں گے۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں بھی جو پریشانی چل رہی ہے ،اب اس سے بھی آزاد ہوں گے، اولاد کا معاملہ ہویا رشتے کی بندش وغیرہ کا، ان سب میں سے نکلنے میں انشاءاللہ کامیاب ہوں گے اور کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جو پریشانی محسوس کررہے ہیں وہ عارضی ہے۔ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا اور جس طرف سے یہ سلسلہ جاری تھا، وہ فوری رک جائے گا، البتہ ابھی آپ کو کسی کا اعتبار نہیں کرنا اور کسی کے بارے میں بات نہیں کرنی، اپنی عزت ، جان و مال کی حفاظت، ان دنوں آپ پر لازم ہے جو لوگ دل لگی جیسے معاملات میں ہیں، وہ فوری توبہ کرکے واپس آ جائیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دنوں سے کسی معاملے کو لے کر سخت پریشان تھے، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جس بھی مقصد میں مسلسل ناکامی ہو رہی تھی، اب اس میں بہتری کا سامنا ہوگا۔آپ کی زندگی میں اب خوشگوار تبدیلیوں کا عمل بھی شروع ہو رہاہے۔ آپ برسوں کے بعد ایک بار پھر انشاءاللہ بڑی اچھی پوزیشن پر آ جائیں گے اور گھر میں سے اب اس کا عمل شروع ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس طرف سے مسلسل پریشانیوں، بندش وغیرہ میں مبتلا دکھائی دے رہے تھے، اب اس سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پیش قدمی اور پلاننگ کرلیں۔ آپ کو دن بدن بہتری کی طرف ہی انشاءاللہ جانا ہے۔ اچھی سوچ رکھ کر چلیں گے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور دل سے شرارتوں کو نکال دیں، دل لگی مہنگی پڑ سکتی ہے خیال رہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے ہیں یا قانونی معاملات کا شکار ہیں جہاں سے ان کو نکلنا مشکل دکھائی دے رہا تھا، اب وہاں سے نکلنے کے قدرتی سلسلے دکھائی دیں گے اور آپ انشاءاللہ اسی ہفتے ان سارے معاملات سے باہر آ جائیں گے۔ ان دنوں آپ کی سفر کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے اور روزگار کے حوالے سے لاحق پریشانیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
مزیدپڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان















