اہم خبریں

اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ کا معاملہ،ملزم سمیت ایک خاتون گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت کی ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے ساتھ ایک خاتون کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہیں، جس میں مبینہ خودکشی کرنے والی لڑکی کو گلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

متعلقہ خبریں