اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ،خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم آئینی اور انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، محسن نقوی، امیر مقام، رانا تنویر، علیم خان اور دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ اور وفاقی کابینہ کے پی میں انتظامی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں امن واستحکام کی بحالی،گورننس سےمتعلق امور کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر پولیس اور حساس اداروں کی خصوصی رپورٹس وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم آئینی اورانتظامی فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب ،ریاض ایئر پورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق،309 زخمی

متعلقہ خبریں