ممبئی (اے بی این نیوز)بالی ووڈ کے مشہور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں طبی عملے نے ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اداکار کو شدید سینے میں درد کی شکایت پر میڈیکل ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا، اس وقت تک وہ بے ہوش تھے۔
بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔
مزیدپڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان















