اہم خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 8 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 394 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 396 روپے 65 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 91 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 85 پیسے کم ہو کر 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 8 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔
مزیدپڑھیں: لیونل میسی کا آخری میچ، گول کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع

متعلقہ خبریں