اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

پیر28ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دِنوں سے جس قسم کی مشکلات کا شکار تھے انشاءاللہ اب ان سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے اللہ نے چاہا تو دن بدن اب بہتری کی طرف سفر شروع ہو گا آج آغاز ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کافی دِنوں سے جس طرح کی پریشانی میں مبتلا تھے آج وہ کافی حد تک ریلیف محسوس کر یںگے اور مالی طور پر بھی کوئی بڑا فائدہ حاصل ہونےکا بڑا ہی امکان ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جس طرح کی بھی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی انشاءاللہ پورے ہونے کی بڑی اُمید ہے، آپ آج اللہ کا نام لیکر جس کام میں ہاتھ ڈالیںگے اُس کے ہونے کا چانس ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کل تک مشکل میں تھے بحکم اللہ آج وہ آزاد ہوںگے اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی آپ کی بندش وغیرہ بھی تقریباً اب ختم ہو چکی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے روزگار کے لئے سفر کی کوشش شروع کی ہوئی ہے ہ اب تیاری کر لیں انشاءاللہ جلد اچھی خبر ملے گی اور راستے کی رکاوٹیں بھی اب ختم ہو رہی ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے پرانے معاملات سے باہر آ جائیں اب آپ نے تھوڑی سی بھی غلطی کی تو اس کے نتائج بڑے خطرتناک ہو سکتے ہیں اور آج کل اپنے دِل کو بھی قابو میں رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے صدقہ دیں اور اپنے پٹھوں اور معدے کے معاملات کو خاص طور پر دیکھیں۔ آج روزگار کے حوالے سے اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی انجان شخص پر بھروسہ کر کے روپیہ پیسہ ہر گز اُس کے حوالے مت کریں، جلد بازی میں کسی بھی طرف کوئی قدم نہ اٹھائیں جو نصیب میں ہو گا وہ چل کر آپ تک آئے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے اپنی زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا ہے وہ اب انتظار کریں ایک سلسلہ انشاءاللہ خود چل کر آپ تک آ جائےگا اُمید ہے اس میں بہت کچھ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن لوگوں سے اُمید لگائی ہوئی ہے لگتا نہیں ہے کہ اُن اُمیدوں پر پورا اتریں گے اور آپ کےلئے اب خود ہمت کرنے کی اشد ضرورت ہے محنت کریں گے تو پھل تو ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عشق و محبت جیسے معاملات سے باہر آئیں آپ کو اس میں کچھ حاصل نہیں ہو گا جو لوگ ان دِنوں صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں گے وہ بڑی کامیابی حاصل کرینگے انشاءاللہ۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری آنے کا بہت امکان ہے آپ جس قسم کے معاملات کو لےکر پریشان تھے اُس کا انشاءاللہ کوئی نہ کوئی حل ضرور سامنے آئے گا وہ بھی جلد ہی۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

متعلقہ خبریں