اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا اقدام، وفاقی حکومت کو اہم پیشکش کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا اقدام، وفاقی حکومت کو اہم پیشکش کردی

پشاور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے ہی بات چیت کرلی جائے۔

پشاور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سات روز میں مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو افہام و تفہیم کے ذریعے کرلے، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پاس آجائیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ سیاسی کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کچھ وقت دیا جائے، جبکہ لانگ مارچ میں تاخیر بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 4 اکتوبر کو مارچ کا فیصلہ اٹل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کال دینے سے پہلے ہی وفاقی حکومت سے مذاکرات کی بات کی تھی۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے پر اگر وزارتِ اعلیٰ کی کرسی چلی گئی تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں نااہل کیا گیا تو ان کا متبادل بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں اور پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کیس میں بڑا عدالتی فیصلہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں