اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے ان افراد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جو ان کے نام پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے فنڈز جمع کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ممکنہ
طور پر دیگر ذرائع ابلاغ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے فنڈز کی اپیلوں میں کسی نہ کسی حیثیت سے ان کا نام لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پارٹی ایک منظم انداز میں کام کرتی ہے اور مختلف امور کے لیے مخصوص افراد مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنڈز جمع کرنے یا پارٹی کے بینک اکاؤنٹس چلانے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور اس بات کا سب پر واضح ہونا ضروری ہے۔
It has been brought to my attention that appeal on social media, and possibly on other media, for funds for the PTI has mentioned my name in some capacity. The party functions in an ordered manner with different persons designated for different functions. I have nothing to do…
— salman akram raja (@salmanAraja) September 21, 2026
قابلِ ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی گئی ہے؛ تاہم اس مقصد کے لیے عطیات پاکستان کے اندر موجود اکاؤنٹس کے بجائے بیرونِ ملک بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، اہم تیاریاں مکمل















