اہم خبریں

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، پشاور بورڈ کے نتائج کا اعلان سامنے آگیا

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، پشاور بورڈ کے نتائج کا اعلان سامنے آگیا

پشاور (اے بی این نیوز) پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 52.60 فیصد رہی۔

نتائج کے مطابق پارٹ ٹو کے امتحانات میں 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 35 ہزار 103 امیدوار کامیاب جبکہ 30 ہزار 878 امیدوار ناکام قرار پائے۔

دوسری جانب انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99.60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ پارٹ ون کے امتحانات میں 63 ہزار 605 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 31 ہزار 169 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ 31 ہزار 854 طلبہ و طالبات کو اگلی جماعت میں ترقی دے دی گئی۔

پشاور بورڈ کی جانب سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پری میڈیکل گروپ میں عائشہ بی بی نے 1134 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

صوبیہ عشال نے 1132 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ عائشہ رحمان اور دعا امجد نے 1128، 1128 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ حکام نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے، عالم اسلام سوگوار

متعلقہ خبریں