اہم خبریں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا تسلسل جاری ہے اور مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 17 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 384 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 391 روپے 22 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے بڑھ کر ہوکر 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے دن 17 ستمبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، آج اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 27 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 30 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

متعلقہ خبریں