اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

جمعہ11ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ پاک سے بڑی اُمید ہے کہ وہ راستہ آپ کے سامنے لا دے گا جس کی آپ کو بڑی ضرورت تھی اور اُن لوگوں سے بھی صلح کروا دے گا جو برسوں پہلے بچھڑ گئے تھے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو اس وقت اپنے گھریلو حالات میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے مشورے کر لیں قریبی لوگوں سے تبدیلی کے مواقع بار بار نہیں ملتے، اب ملے ہیں تو فائدہ اٹھا لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں نے قرض کے والے سے ماضی میں بڑی پریشانیاں دیکھی ہیں وہ اب غیبی انداز میں اپنی مدد ہوتے دیکھیں گے اور آپ کےلئے اب ایک نیا سلسلہ آنےوالا لگتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کسی بھی انجان پر بھروسہ کر کے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں اب کی بار آپ کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے اس لئے نہایت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہو گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کسی مسئلے میں کیوں نہ ہوں انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو لوگ اپنوں کی وجہ سے پریشان ہیں وہ اب اپنی جگہ تبدیل کرنے کا سوچیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اب حالات کا اچھے انداز سے سامنا ہو گا کافی دِنوں سے جو خواہشات دِل میں لئے بیٹھے تھے وہ پوری ہونے جا رہی ہیں اور ایک اہم سلسلہ بن سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

لوگوں سے اپنے تعلقات ایک حد تک رکھیں ہر بات دوسروں کو بتانے کی نہیں ہوتی اس وقت آپ کو چاہئے کہ خاموشی سے چلیں انشاءاللہ فائدہ ملے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم معاملے میں کامیابی کے قریب ہیں اور جس شخص کی وجہ سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھاگ جائے گا اب آپ کی مالی پوزیشن بھی بہتر ہو سکے گی،انشاءاللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں کے بعد میں پچھتانا ہو اب آپ کی غلطی بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے اور دوسروں کو اِس کا فائدہ بھی ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جب تک اپنے روزگار پر توجہ نہیں دیتے کوئی اچھا سلسلہ نہیں بن سکتا سب کچھ بہتر ہے بس آپ کی لاپرواہی ہے جو حالات کو ایسا بنا رہی ہے توجہ فرمائیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

قسمت بار بار مواقع فراہم نہیں کرتی آپ اس وقت سے فائدہ اٹھا لیں اور اپنی زندگی کو بدلنے کے لئے قدم اٹھائیں اللہ پاک آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائیں گے۔

مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 11ستمبرصرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں