لاہور (اے بی این نیوز) اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں جیون ساتھی کے انتخاب میں شوبز انڈسٹری سے باہر کے شخص کو ترجیح دیں گی۔
سوشل میڈیا پر نوال سعید کا ایک حالیہ بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی شادی اور لائف پارٹنر کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔
نوال سعید کا کہنا تھا کہ جیون ساتھی کا انتخاب کیریئر کے انتخاب سے کہیں زیادہ مشکل فیصلہ ہے، کیونکہ کیریئر میں انسان اپنی سمت تبدیل کرسکتا ہے اور نئی چیزیں سیکھ سکتا ہے، لیکن زندگی کے ساتھی کا انتخاب اتنا آسان نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی شخص کے بارے میں یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ وہ مستقبل میں کس طرح کا انسان ثابت ہوگا، اسی لیے لائف پارٹنر کا انتخاب ایک انتہائی اہم فیصلہ ہے۔
نوال سعید نے واضح کیا کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو شوبز انڈسٹری سے باہر کسی شخص کا انتخاب کرنے کو ترجیح دیں گی۔
مزید پڑھیں: ای بائیک حاصل کرنے کے لئے درخواست،اپلائی کیسے کریں؟















