اہم خبریں

آج بروز اتوار 30 اگست موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

لاہور میں گرمی اور حبس کا راج برقرارہے جس سے شہری بے حال ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہور میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا چلنے کا سلسلہ بندہونے سے حبس کی کیفیت میں اضافہ ہوگیاہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37جبکہ کم سے کم 28 ہوگا،شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف کراچی میں مطلع ابر آلودہے اور بوندا باندی کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے ،شہرقائدمیں آج درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈرہا، اس وقت جنوب مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی یورپی شہزادی سے شادی کی خبریں

متعلقہ خبریں