اہم خبریں

آسمانی بجلی گرنے سے 12 بکریاں ہلاک،کسان اور 3 بچے معجزانہ طور پر بچ گئے

تھرپارکر(اے بی این نیوز) بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 12 بکریاں ہلاک ہو گئیں قریب موجود کسان اور تین بچے محفوظ رہے۔

نجی ٹی وی چینل ے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں مون سون جم کر برس رہا ہے۔ صحرائے تھر میں بھی گزشتہ روز سے بارش جاری ہے۔

مٹھی کے نواحی گاؤں ہریار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی، جس کے نتیجے میں باڑے میں موجود 12 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

تاہم باڑے کے قریب جھونپڑی میں موجود کسان اور تین بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: ایل اے 27 کا ملتوی ہونے والا الیکشن 4 اگست کو ہوگا ،چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر

متعلقہ خبریں