اہم خبریں

وفاقی حکومت کا وزیراعظم میڈیکل پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے وزیراعظم میڈیکل پالیسی کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ذیلی محکموں کو 30 دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پالیسی کے تحت ملازمین کی ون ٹائم ریگولرائزیشن کی منظوری دیدی گئی ہے۔

کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے اہل ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، صرف مقررہ شرائط پوری کرنے والے اور منظور شدہ اسامیوں پر تعینات ملازمین مستفید ہوں گے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق فیصلہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مساوی سلوک کے اصول کے مطابق کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، منسلک محکموں اور ماتحت دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا۔

جاری آفس میمورنڈم کے تحت ریگولرائزیشن کا عمل شروع ہو گا۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو 30 روز میں عملدرآمد اور تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے 2 مزید کرکٹر ز کا لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ،شاہین شاہ آفریدی دستبردار

متعلقہ خبریں