لکی مروت (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے کرم پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما حاجی نقیب اللہ جاں بحق ہوگئے۔
نقیب اللہ جماعت اسلامی ڈڈی والا کا امیر تھا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:بارشوں کا نیا اسپیل داخل،محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی















