اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت پاکستان نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا نفاذ ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے امیگریشن حکام کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آنے والے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے پاکستانی ویزا یا کارآمد نیشنل آئیڈینٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز (نائیکوپ) رکھنا لازمی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق زائدالمیعاد یا منسوخ شدہ نائیکوپ رکھنے والے افراد کو بیرون ملک سے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے مسافروں کے لیے سفر سے قبل اپنی سفری دستاویزات کی تجدید یا متعلقہ ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ہدایات کا اطلاق برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر ہوگا۔
نئے ضوابط کے تحت غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاکستان آمد کے وقت یا تو کارآمد نائیکوپ یا پھر پاکستانی ویزا پیش کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں۔وسیم عباس کا زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہونے کا اعتراف















