اہم خبریں

عالمی منڈی میں تیل سستا، کیا پٹرول اور ڈیزل بھی سستے ہوں گے؟

عالمی منڈی میں تیل سستا، کیا پٹرول اور ڈیزل بھی سستے ہوں گے؟

نیو یارک(‌اے بی این نیوز)‌امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر سے کم ہو کر 72.51 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ آئل 78 اعشاریہ 91 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 77.30 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا مربن آئل 74 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 72.40 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا تھا ، توانائی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ جمعہ کو کمی ہوئی تھی، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوتی ہے تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کمی ہو سکتی ہے۔

اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے اس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑے گا جس کے باعث پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، اگر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی نہیں ہوتی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت،شہری شدید پریشان

متعلقہ خبریں