کراچی (اے بی این نیوز)سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل تیسرے روز کریکشن ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپےسستاہوکر437436 روپےکاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہو کر 375030 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہوکر 6679 روپےہوگئی،انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آگیا۔
مزید پڑھیں: پریتی زنٹا بھی اے آئی ویڈیوز کا شکار،عدالت سے رجوع کرلیا















