اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے تصدیق کی ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن سے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوا ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے مسلم لیگ (ن) کے پاس جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات اور رابطے کے بعد حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے ووٹوں سے حکومت بنائے گی۔
مزید پڑھیں:کشمیر انتخابات 2026، نیا شیڈول جاری،جانیے اہم خبر















