اہم خبریں

بڑی خبر،گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع

بڑی خبر،گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع

اسکردو( اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ جی بی -1 گلگت 1 کے 86 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 187 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی -4 نگر 1 کے 53 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 403 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 6 ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 260 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 7 اسکردو 1 کے 31 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 694 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 8 اسکردو 2 کے 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے امتیاز حیدر خان 214 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 80 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 کے 54 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 405 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 18 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 10 اسکردو 4 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 457 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 385 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 846 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے سید محسن رضوی 315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 12 شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1115 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے طاہر شگری 480 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عطا اللہ 143 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کےغیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے کفایت الرحمان 139 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نواز خان ناجی 1133 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ظفر محمد 753 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 20 غذر 2 کے 69 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 126 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے عبدالجہاں 77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 21 غذر 3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 87 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے غلام محمد 70 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 22 گھانچے 1 کے 58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 951 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 651 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 79 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے- 24 گھانچے 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 2155 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان انتخابات، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع

متعلقہ خبریں