گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
جی بی اے 19 غذر 1:
جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سید جلال شاہ 66 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 22 گھانچے 1:
گلگت بلتستان کے انتخابات میں جی بی اے 22 گھانچے 1 کے پہلے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج سامنے آگئے ہیں۔
58 پولنگ اسٹیشنز میں سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے محمد ابراہیم سنائی 279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عاشق حسین 261 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 24 گھانچے 3:
جی بی اے 24 گھانچے 3: 46 پولنگ سٹیشنز میں سے 6 کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 775 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 334 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میدان میں403 امیدوار:
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات میں کل 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔
الیکشن میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
مزید پڑھیں:بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ















