اہم خبریں

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی سولر پینل پلیٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 7 سے 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 585 واٹ کی پلیٹ 18 ہزار سے بڑھ کر 27 ہزار روپے ہوگئی۔

مارکیٹ میں 645 واٹ کی پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے جبکہ 720 واٹ کی پلیٹ کی قیمت 25 ہزار سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ انورٹر کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم کراچی میں سولر پینلز کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یٹرولیم لیوی میں تبدیلی کا امکان؟اہم تفصیلات سامنے آگئیںمزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں