اہم خبریں

ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

تہران (اے بی این نیوز)ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ایرانی خبر ایجنسی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نظام میزائل و ڈرون حملے روکنے میں مصروف ہے۔

کویتی فوج کے مطابق دھماکوں کی آوازیں میزائل و ڈرون کو مار گرانے سے آئیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی فضائی دفاع نظام میزائل روکنے میں ناکام رہا، میزائل کویت میں غیرفوجی علاقے پر گرا۔

روسی میڈیا کے مطابق بحرین میں بھی فضائی دفاع نظام فعال ہوگیا ہے اور سائرن بجنے لگے ہیں۔

اس دوران ایرانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب نے امریکا اسرائیلی کارگو جہاز پر جوابی حملہ کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بوٹسوانا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جارہا تھا۔
مزید پڑھیں: اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ خبریں