گلگت (اے بی این نیوز) پنجاب پولیس نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار سے زائد اہلکار گلگت بلتستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق 5 ہزار سے زائد اہلکار گلگت بلتستان جائیں گے اور یہ دستہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا یہ دستہ 4 جون کو گلگت بلتستان جائے گا جس میں آر ایم پی کے 1500 اہلکار اور پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار شامل ہوں گے۔
اسی طرح پنجاب ہائی وے پولیس کے 1958 اہلکار اور لاہور پولیس کے 300 اہلکار گلگت بلتستان جانے والے دستے کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان، جانیے تفصیلات















