اہم خبریں

ایران معاہدے پر بڑا بریک تھرو متوقع، آج فیصلہ ہوسکتا ہے

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کو قبول کر لے گا۔

بھارت کے دورے کے موقع پر نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہمارے پاس آج، کل یا آئندہ چند دنوں میں اعلان کرنے کے لیے کچھ ہوسکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران جنگ کے حوالے سے اچھی خبروں کے بارے میں پر امید ہیں۔

مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔

سویڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہماری اولین ترجیح ہے، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ثالث ہے۔

واضح رہے کہ مارکو روبیو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا دورہ ایران مکمل کر کے تہران سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سوئی گیس کی فراہمی متاثر،بندش کا نیا شیڈول سامنے آگیا

متعلقہ خبریں