اہم خبریں

ایف بی آر کی جیریز ڈناٹا پر تاریخ کی بڑی کارروائی ،اربوں کا اسکینڈل بے نقاب

کراچی (اے بی این نیوز)ایف بی آر کی جیریز ڈناٹا پر تاریخ کی بڑی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ کسٹمز کی کارروائی، اربوں روپے کا ایئر کارگو اسکینڈل بے نقاب، ایف بی آر نے جیریز ڈناٹا پر 2 ارب 70 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر قیمتی الیکٹرانکس کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ جعلی گیٹ پاسز کے ذریعے آئی فون، لیپ ٹاپ، میک بک اور آئی پیڈ غیر قانونی طور پر کلیئر کیے جاتے رہے،ایف بی آر کے مطابق جیریز ڈناٹا غیر قانونی کلیئرنس اسکینڈل میں ملوث پائی گئی،تحقیقات میں مہنگی الیکٹرانکس اشیا کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر نکالنے کا انکشاف ہوا ہے،۔

دستاویز کے مطابق ایئر وے بل چھپانے، جعلی گیٹ پاس بنانے اور ریکارڈ حذف کرنے کا الزام،ایف بی آر نے 22 کروڑ 10 لاکھ روپے ڈیوٹی اور ٹیکس ریکوری کا بھی حکم دے دیا، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے سامان بغیر گڈز ڈیکلریشن اور ٹیکس ادائیگی کے باہر منتقل کیا گیا، کسٹمز قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر متعدد افسران و اہلکار بھی زیرِ تفتیش ہیں ،تحقیقات میں جیریز ڈناٹا کے سسٹم سے جعلی گیٹ پاسز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے 8 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں جیریز ڈناٹا کے 5 ملازمین شامل ہیں ، خاتون ملازمہ نے سپروائزرز کے حکم پر جعلی گیٹ پاس جاری کرنے کا اعتراف کر لیا، گرفتار کارگو ایجنٹ نے کئی سال سے سرگرم منظم نیٹ ورک کا انکشاف کر دیا، وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی بڑے پیمانے پر کارگو فراڈ کی تصدیق کر دی،کارروائی سے ملک بھر میں ایئر کارگو نگرانی مزید سخت کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد،حملے میں زخمی کالج پرنسپل دوران علاج چل بسے

متعلقہ خبریں