اہم خبریں

عیدالاضحیٰ اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ 2026 کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

پہلی اسپیشل ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین اسی دن کراچی سٹی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی۔ عید کے رش کے دوران مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو جگہ دی جا سکتی ہے۔

ٹرینوں کی رفتار سیکشنل رفتار کے مطابق رکھی جائے گی۔ ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ تنازعہ،علی امین گنڈاپور نے خاموشی توڑ دی

متعلقہ خبریں