ڈیرہ اسماعیل خان (اے بی این نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی عدالتی درخواست پر جواب دے دیا۔
ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کا نہ تو کسی کیس یا عدالتی کارروائی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ ملوث ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہونے کی ہدایات پر عمل کر کے اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے آج وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اور آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ ایک سزا یافتہ نااہل شخص کے حکم پر لیا گیا۔
شیر افضل مروت کی درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمتیں آسمان پر،فی تولہ نیا ریٹ جاری















