اہم خبریں

سونے کی قیمتیں آسمان پر،فی تولہ نیا ریٹ جاری

کراچی ( اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 287 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 50 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4530 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہو کر 8034 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے سے 6887 روپے میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 75.50 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے، جس سے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں مجموعی طور پر اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑا فیصلہ متوقع،محمد رضوان کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں