لاہور( اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی رخمی کو جم کے دوران راڈلگ گیا۔حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم کے دوران سر پر راڈ لگنے سے زخمی ہوگئیں اور ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کو جم کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے کے بعد طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سروسز اسپتال بھیج دیا گیا۔
عظمیٰ کاردار نے کہا کہ میں روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ جم میں ٹریننگ کرتی ہوں، آج ویٹ ٹریننگ کے دوران میں راڈ کو ٹھیک سے بند نہیں کر پائی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر میرا ٹرینر میرے ساتھ ہوتا ہے، ٹرینر ان چیزوں کا خوب خیال رکھتا ہے لیکن ٹرینر کی عدم موجودگی کی وجہ سے میں خود اسے ٹھیک سے نہیں لگا سکی جس کی وجہ سے ڈنڈا میرے سر پر لگا۔
عظمیٰ کاردار نے بتایا کہ انہوں نے نجی اسپتال سے ابتدائی طبی امداد لی ہے، ڈاکٹر نے خون بند کر کے ڈریسنگ لگائی ہے تاہم وہ ٹانکے لگانے سروسز اسپتال جارہی ہیں۔
بعد ازاں سروسز ہسپتال میں عظمیٰ کاردار کے سر پر ٹانکے لگائے گئے اور انہیں ضروری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ڈاکٹروں نے حکمران جماعت کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا،عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان















