اسلام آباد( اے بی این نیوز) نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام حیدرآباد اور فیصل آباد میں 1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی منعقد ہوئی، جس کے بعد دونوں کیٹیگریز کے خوش نصیب فاتحین کے نمبرز جاری کردیئے گئے۔
1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا تھا، جو پرائز بانڈ نمبر 290479 نے جیت لیا۔
اس کیٹیگری میں دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 10، 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ دوسرے انعام کے فاتح بانڈ نمبرز 699105، 780676 اور 839522 ہیں۔
100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا رہا، جو بانڈ نمبر 466105 کے نام رہا۔
100 روپے والے پرائز بانڈ کے دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 2، 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ انعام جیتنے والے بانڈ نمبرز 257675، 395796 اور 788581 ہیں۔
نیشنل سیونگز حکام کے مطابق قرعہ اندازی کے نتائج کی مکمل فہرستیں متعلقہ مراکز اور سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں















