اسلام آباد( اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 864 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 115 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 228 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 98 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 482 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 15 سینٹ کم ہوکر 47.50 ڈالر پر آگئی۔
مزید پڑھیں:آج عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی















