اہم خبریں

آج عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی

دبئی (اے بی این نیوز)عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گرکر 408936 روپے پر آگئی،دس گرام سونے کی قیمت 1715 روپے گر کر 350596 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے گر کر 5228 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3864 ڈالر پر آ گیا۔
مزیدپڑھیں: مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے،عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

متعلقہ خبریں