کراچی (اے بی این نیوز) رویت ہلال کمیٹی(Central Ruet-e-Hilal Committee) کا ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے کراچی میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیے گئے ہیں، جبکہ وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تاحال چاند سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جیسے ہی شہادتیں موصول ہوں گی چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کے مطابق آج شام ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
مزید پڑھیں:خوشخبری،بجلی صارفین کیلئے حکومتی سبسڈی کا اعلان















