اہم خبریں

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی رہائشگاہ پر افسوسناک واقعہ

لاہور (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے۔

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے صاحبزادے بلخ شیر کھوسہ نے ڈیفنس سی تھانے میں مقدمے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس فیز 6 میں دو موٹر سائیکل سواروں نے میرے گھر پر فائرنگ کی، دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔

بلخ شیر کھوسہ کو 2023 میں بھی گولی ماری گئی تھی۔درخواست کے مطابق گزشتہ رات جب وہ گھر پہنچے تو ملزمان نے گھر پر حملہ کردیا۔ بلخ شیر کو بھی 2023 میں مسلم ٹاؤن میں گولی مار دی گئی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:عیدالاضحیٰ کی تاریخ طے،دو مسلم ممالک کا اعلان

متعلقہ خبریں