اہم خبریں

عیدالاضحیٰ کی تاریخ طے،دو مسلم ممالک کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) تیونس اور ترکی میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے 18 مئی بروز پیر یکم ذوالحجہ اور 27 مئی بروز بدھ کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیونس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے باضابطہ طور پر ذوالحجہ شروع ہونے کا اعلان کیا ہے جہاں 16 مئی بروز ہفتہ کو 29 ذی القعدہ کا اعلان کیا گیا اور چاند کی تصدیق کی گئی۔ دوسری جانب ترکی نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذی الحجہ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کی بجائے فلکیاتی حسابات پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر پر عمل کرتا ہے، جس کے تحت یہ تاریخ طے کی جاتی ہے۔

اتوار 17 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں تیاریاں جاری ہیں جہاں اتوار کی شام چاند نظر آنے کے بعد حکام سرکاری طور پر عید الاضحی کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:ذوالحجہ کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی

متعلقہ خبریں