اسلام آباد (اے بی این نیوز) ماہرین فلکیات کے مطابق آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے جس کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کر لیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چاند کی پیدائش 17 مئی کی رات 1 بجکر 10 منٹ پر ہوگی اور شام تک اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ اگر موسم صاف ہے تو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
مزید پڑھیں:یو اے ای سے حیران کن خبر سامنے آ گئی،جانیے تفصیلات















