اہم خبریں

برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز سے مائیکل جیکسن کو شاندار خراجِ تحسین، منفرد لائٹ شو نے حاضرین کو مسحور کر دیا

دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت **برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز کی مدد سے معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی شبیہ آسمان پر تخلیق کی گئی، جس نے حاضرین کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منفرد ڈرون اور لائٹ شو کے دوران مائیکل جیکسن کے مقبول گانوں کی دھنوں پر شاندار روشنیوں کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ڈرونز نے ہم آہنگ انداز میں مختلف دلکش اشکال بنائیں۔

رپورٹس کے مطابق اس خصوصی شو کا مقصد عالمی شہرت یافتہ پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ برج خلیفہ کے سامنے منعقد ہونے والے اس منفرد ایونٹ میں جدید ٹیکنالوجی، موسیقی اور روشنیوں کے حسین امتزاج نے حاضرین کو مسحور کر دیا، جبکہ اس کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خوشخبری،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف

متعلقہ خبریں